مغربی کنارا: ٹرمپ، مائیک پنس اور صہیونی جنگی مجرموں کو علامتی پھانسی
بیت لحم (اے این این)فلسطینی سماجی کارکنوں نے مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے نائب مائیک پنس اور صہیونی ریاست کے جنگی مجرم لیڈروں کا علامتی ٹرائل کیا اور انہیں علامتی سزائے موت دی گئی۔ اس موقع پر عایدہ، الدھیشہ پناہ گزین کیمپ، العزہ اور دیگر قصبوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔ امریکی اور صہیونی لیڈروں کی علامتی پھانسیوں کے موقع پر جمع ہونے والے فلسطینیوں نے امریکا اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ سماجی کارکن احمد عودہ نے بتایا کہ آج ہم جنگی مجرموں کے علامتی ٹرائل سے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو یہ پیغام دے رہے کہ وہ قضیہ فلسطین کا دفاع کریں۔