• news

کوئٹہ: سریاب روڈ پر کسٹم کی گاڑی پر فائرنگ‘ ایک اہلکار جاں بحق

کوئٹہ (اے پی پی) کوئٹہ کے علا قے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی کسٹم کی گاڑی کی پر فائرنگ ایک اہلکار جاں بحق‘ ملزم فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ شیخ زید ہسپتال کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے کسٹم کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں محمد قاسم جاں بحق ہو گئے۔ ملزم موقع واردات سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر ہی پہنچ کر نعش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا جہا ں ضروری کارروائی کے بعد نعشیں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن