بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل شروع ہو گا
چٹاگانگ (این این آئی)بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) بدھ سے چٹاگانگ میں شروع ہو گا۔پہلا ٹیسٹ 31 سے 4 فروری تک جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 8 سے 12 فروری تک کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 15 فروری جبکہ دوسرا اور آخری میچ 18 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل میزبان بنگلہ دیش، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلی گئی سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز سری لنکا کے نام رہی تھی ٗ آئی لینڈرز نے سیریز کے فائنل میں میزبان بنگلہ دیش کو شکست فاش سے دوچار کر کے سیریز اپنے نام کی تھی۔ سہ ملکی ون ڈے سیریز کے بعد بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان اب دو ٹیسٹ اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔