جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز یکم فروری سے ہو گا
ڈربن (این این آئی)جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چھ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز یکم فروری سے ہو گا۔ ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 4 فروری کو سینچورین، تیسرا میچ 7 فروری کو کیپ ٹائون، چوتھا میچ 10 فروری کو جوہانسبرگ، پانچواں میچ 13 فروری کو پورٹ الزبتھ جبکہ چھٹا اور آخری میچ 16 فروری کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائیگی۔ اس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں میزبان جنوبی افریقہ نے بھارت کو 2-1 سے شکست دی تھی۔