جاوید ہاشمی کی بیٹی کی شادی 3 فروری کو ہو گی، صدر ممنون‘ وزرا اور مریم نواز کی شرکت کا امکان
ملتان (سپیشل رپورٹر) جاوید ہاشمی کی صاحبزادی جویریہ جاوید ہاشمی کی شادی 3 فروری کو مخدوم شاہ زیب ہاشمی کے ہمراہ ہو گی، رخصتی کی تقریب سروسز کلب میں منعقد ہو گی جس میں صدر مملکت ممنون حسین سمیت وفاقی وزرائ، صوبائی وزرائ، ایم این اے‘ ایم پی اے سمیت متعدد سیاسی مذہبی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہونگے۔ علاوہ ازیں مریم نواز و دیگر اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔