• news

صوابی میں فائرنگ سے تین خواجہ سرا زخمی

مردان (نیٹ نیوز) ضلع صوابی کے علاقہ یار حسین میں فائرنگ سے تین خواجہ سرا زخمی ہو گئے ملزمان نے محفل موسیقی میں خواجہ سراؤں پر فائرنگ کی جس سے تین خواجہ سرا زخمی ہو گئے میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والا خواجہ سرا ارشد عرف سلمیٰ تشویناک حالت میں ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا بخت زادہ نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر دیا فائرنگ سے زخمی ہونے والے خواجہ سرا وفا اور اسٹرابری کو مردان کمپلکس ہسپتال کو منتقل کر دیا گیا خواجہ سرا ایسوسی ایشن کے صدر قمر نسیم کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے تینوں افراد ایک تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ ملزمان نے ان سے زیادتی کی کوشش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سال نو کے آغاز سے اب تک خواجہ سراؤں پر حملوں کے 22 واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ تینوں خواجہ سراؤں کی جانب سے زیادتی کی کوشش پر مزاحمت کی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن