• news

مانسہرہ میں موٹے پولیس اہلکاروں کو فٹنسکیلئے45 روز کی مہلت

مانسہرہ(این این آئی) صوبہ خیبرپی کے کے ضلع مانسہرہ میں موٹے پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی اور انہیں فزیکل فٹنس کیلئے 45 روز کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔اسکول آف آپریشن مانسہرہ میں زیادہ وزن کے حامل پولیس اہلکاروں کی چربی گھٹانے کیلئے 45 روز کی انتہائی سخت ٹریننگ کا بندوبست کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ندیم شہزاد بخاری کا کہنا ہے کہ دو سال میں ضلع بھر میں کوئی زیادہ وزن کا حامل کوئی اہلکار نہیں نظر آئے گا۔

ای پیپر-دی نیشن