مریدکے: ہینڈ فری لگا کر موبائل فون پر باتیں کرنیوالا ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق
مریدکے(نمائندہ نوائے وقت) ہینڈ فری لگا کر موبائل فون سننے میں مصروف نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ سلطان پارک کا رہائشی نوجوان محمد زمان کانوں میں ہینڈ فری لگا کر ریلوے لائن پر بیٹھا فون کال سن رہا تھا کہ گوجرانوالہ کی طرف سے آنے والی ٹرین نے اسے کچل کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ریلوے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی۔
ٹرین / حادثہ