ہائیکورٹ کا جی پی او چوک والامرکزی دروازہ گرانے کے خلاف درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جی پی او چوک میں لگے مرکزی دروازے کو گرانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے اور درخواست میں قانونی نکتہ اٹھایا گیا کہ تاریخی اہمیت کی حامل عمارت کے کسی حصہ کو گرایا نہیں جا سکتا۔ جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی طرف سے دخواست میں محکمہ آرکیالوجی نیسپاک اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق اورنج لائن ٹرین منصوبے کیلئے ہائیکورٹ کے مرکزی دروازے کو مسمار کیا جا رہا ہے جس کی قانون میں گنجائش نہیں ہے۔