الیکشن کمشن ازخود نوٹس، اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں پراپرٹی ڈیلرز کے کونسلر منتخب ہونے کیخلاف انکوائری
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن میں کسان مزدور نشستوں پر پراپرٹی ڈیلرز کے کونسلر منتخب ہونے کے خلاف از خود نوٹس کیس میں پراپرٹی ڈیلرز کے انتخاب کی انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے۔ الیکشن کمشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے مزدور کسان نشستوں پر پراپرٹی اور وکالت کے پیشے سے منسلک افراد کے منتخب ہونے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر چوہدری رفعت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا ۔ الیکشن کمشن نے آئندہ سماعت پر انکوائری رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت اٹھائیس فروری تک ملتوی کردی۔