• news

اٹلی: سمندر میں تارکین کی کشتی ڈوب گئی، 2 خواتین ہلاک، 83 کو بچالیا گیا

روم(این این آئی)اٹلی کے سمندر پر غیر قانونی تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوب جانے سے دوعورتیں ہلاک ہوگئی ہیں اور تین بچوں سمیت تراسی افراد کو بچا لیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک امدادی تنظیم ایس اوایس بحر متوسط نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس الم ناک حادثے کی اطلاع دی اور کہا کہ غرقاب کشتی پر سوار افراد کو بچانے کے لیے امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔اس تنظیم نے کشتی پر سوار افراد میں سے تراسی کو بچانے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ دو عورتیں ڈوب گئی ہیں اور ان کے بچے یتیم ہوگئے ہیں۔فرانس سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹروں کی تنظیم طبیبان ماورائے سرحد کا کہنا ہے کہ ابھی تک کشتی پر سوار بہت سے افراد لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ ڈوب گئے ہیں۔ ان میں بچے بھی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن