گھریلو بچتوں کی سالانہ اوسط شرح 2.2 کھرب روپے رہی: سٹیٹ بنک
اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ پانچ سال کے دوران گھریلو بچتوں کی سالانہ اوسط شرح 2.2 کھرب روپے رہی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2013ء میں گھریلو بچتوں کا حجم 1.94 کھرب روپے، مالی سال 2014ء کے دوران 1.93 کھرب روپے، مالی سال 2015ء کے اختتام پر 2.36 کھرب روپے جبکہ مالی سال 2016ء میں 2.37 کھرب روپے اور گذشتہ مالی سال 2017ء میں 2.40 کھرب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس طرح گذشتہ پانچ مالی برسوں کے دوران گھریلو بچتوں کی اوسط سالانہ شرح 2.2 کھرب روپے رہی ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچتوں کی مختلف سکیموں پر سرمایہ کاروں کو دیئے جانے والے منافع جات کی شرح میں اضافہ سے ملک میں بچت کے رجحان کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔