• news

وزیر داخلہ احسن اقبال کی اسلام آباد میں ٹریفک نظام بہتر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد میں عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے اس حوالہ سے اسلام آباد انتظامیہ کو وفاقی دارالحکومت میں ایئر کنڈیشنڈ بس سروس اور اسلام آباد ایکسپریس وے پر میٹرو بس منصوبہ کی فوری فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن