• news

آصف زرداری سے لیگی رہنما بصیر خٹک کی ملاقات، پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی+ این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نوشہرہ سے سابق ایم پی اے میجر بصیر خٹک نے زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مسز فریال تالپور، صدر پیپلزپارٹی کے پی ہمایوں خان، جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی، سردار علی خان، بہرمند تنگی اور ایم پی اے ضیاء اللہ آفریدی بھی موجود تھے۔ میجر بصیر خٹک نے سابق صدر آصف علی زرداری کو نظام پور آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ سابق صدر نے میجر بصیر خٹک کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی کہ آئندہ انتخابات جیتنے کے لئے متحرک ہوکر دن رات کام کریں۔

ای پیپر-دی نیشن