اربوں کی کرپشن کا الزام‘ سیکرٹری صحت سندھ فضل پیچوہونے نیب کو بیان ریکارڈ کرادیا
اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری صحت سندھ فضل اللہ پیچوہو نے نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔نیب ذرائع کے مطابق فضل اللہ پیچوہو پر دوائوں کی خریداری میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔نیب ذرائع کے مطابق سیکرٹری صحت سندھ نے بیان ریکارڈ کرانے کے ساتھ نیب کو اپنی مدت ملازمت کا ریکارڈ فراہم کردیا ہے جبکہ اثاثوں کی تفصیلات کے لئے مہلت مانگ لی ہے ۔ نیب نے دوائوں کی خریداری میں کرپشن کے معاملے میں دیگر 7افسران کو شامل تفتیش کیا ہے ۔