• news

خاتون ساتھی کو ہراساں کرنیکا الزام‘ 76 سالہ پروفیسر پر جامعہ کراچی میں داخلہ کی پابندی

کراچی (آن لائن) خاتون استاد کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں کراچی یونیورسٹی کی تحقیقاتی کمیٹی نے پروفیسر سحر انصاری کے خلاف فیصلہ سنا دیا، جامعہ میں داخلے اور پڑھانے پر پابندی عائد کر دی۔ سینئر ادیب اور کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر کیخلاف خاتون پروفیسر کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہو گیا۔ پروفیسر سحر پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی۔ 76 سالہ پروفیسر کے خلاف ایریا سٹڈی سینٹر کی خاتون پروفیسر نے ہراساں کرنے کی شکایت درج کرائی تھی جسے کمیٹی نے حقیقت پر مبنی قرار دیا۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پروفیسر نے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے کو عام سی بات قرار دیا۔ پروفیسر نے الزام تسلیم کرنے سے انکار کیا، کہتے ہیں 76 سال عمر ہے اور دل کا مریض ہوں، خاتون پروفیسر نے ذاتی مفادات کیلئے جھوٹا الزام عائد کیا۔

ای پیپر-دی نیشن