• news

سوشل میڈیا پر جعلی اکائونٹس کے بعد جعلی فالوورز کی خریدوفروخت کا انکشاف

واشنگٹن(این این آئی)سوشل میڈیا پر جعلی اکائونٹس کے بعد بڑے پیمانے پر جعلی فالوورز کی خریدو و فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق دو لاکھ سے زائد اعلیٰ شخصیات نے نجی کمپنی کے ذریعے اپنے فالوورز خریدے، اس حوالے سے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک نجی کمپنی ڈیوومی کے کاروباری ریکارڈ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دو لاکھ سے زائد معروف شخصیات، سیاستدانوں اور دیگر صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے فالوورز خریدے۔

ای پیپر-دی نیشن