سینٹ انتخابات سے قبل خریدوفروخت، ہارس ٹریڈنگ کی اطلاعات افسوسناک ہیں: پیر اعجاز ہاشمی
لاہور( خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ جمہوری استحکام ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہوسکتا ہے، جبکہ جمہورریت کا اظہار پارلیمنٹ سے ہوتا ہے، جس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے۔ حکومت اور پارلیمنٹ کو اپنی مدت اقتدار پوری کرنے دی جائے۔سینیٹ انتخابات میں پیسے کے استعمال اور ہارس ٹریڈنگ کی اطلاعات افسوسنا ک اور قابل مذمت ہے۔ اسی طرح کی شکایات بلوچستان حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے بھی سامنے آرہی ہیں۔ وہاں کی اکثریتی حکمران جماعت کی حکومت ختم کرکے اقلیتی جماعت کی حکومت کا قیام انتہائی افسوسناک ہے۔