اثاثہ جات ریفرنس، اسحاق ڈار کیخلاف آخری دو گواہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا اور تفتیشی آج طلب
اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں استغاثہ کے آخری دونوں گواہوں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا اور تفتیشی افسر کو آ ج طلب کر لیا ہے ۔ اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس میں استغاثہ کی گواہ ایس ای سی پی کی سدرہ منصور کا بیان قلمبندکرلیاگیا، ۔منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سینٹر اسحاق ڈار کے خلاف دائر آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی سدرہ منصور نے اسحاق ڈار کی کمپنیوں سے متعلق دستاویزات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پیش کردہ دستاویزات تصدیق شدہ ہیں، احتساب عدالت پندرہ اگست 2017کو نیب لاہور نے خط لکھا۔ 23اور 24اگست کو دو دن نیب لاہور کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوئی۔ اور تصدیق شدہ دستاویزات پیش کیں۔گواہ نے بتایا کہ 31جنوری 1987کو گلف انشورنس کمپنی کا فارم حاصل کیا گیا، ایچ ڈی ایس کمپنی کا فارم 4 جنوری کو حاصل کیا گیا، اور پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ کا فارم 9جولائی 2001کو حاصل کیا گیا۔ ۔سماعت کے موقع پر استغاثہ کے دوسرے گواہ سلمان سعید بھی عدالت میں پیش ہوئے تاہم وقت کی کمی کے باعث سلمان سعید کا بیان ریکارڈ نہ ہو سکا۔ سماعت آج پھر ہو گی۔