• news

جھنگ: سیشن جج کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 5 زخمی

جھنگ(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ کے پولیس سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ میں دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 5شدید زخمی ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ چوہدری منیر احمد گزشتہ رات لاہور سے جھنگ آ رہے تھے۔ انکے پولیس سکواڈ نے انہیں گوجرہ موٹر وے انٹر چینج سے لیا اور جھنگ واپس آ رہے تھے کہ کوٹ لکھنانہ کے قریب پولیس کی گاڑی گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گئی ۔ حادثہ میں گاڑی میں سوار دو پولیس اہلکا ر نسٹیبل فخر عباس اور حوالدار اسدموقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ کانسٹیبلان محمد نعیم، محمد اسلم، عرفان گُل، محمد اعجاز اور تصور حسین شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122نے تمام زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ شفٹ کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن