• news
  • image

گوادر فری زون کا افتتاح اور پاک چین معاہدے

گوادر فری زون کے افتتاح کے موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان معاہدوں پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک منصوبے سے ملک میں خوشحالی آئیگی، آج سی پیک کے خواب کی تعبیر سامنے آگئی ہے۔ اگلی حکومت جس پارٹی کی بھی ہو سی پیک کے بارے میں پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔
بلاشبہ سی پیک نہ صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن منصوبہ ہے بلکہ یہ خطے میں گیم چینجر کی بھی حیثیت رکھتا ہے۔ خطے کے علاوہ دور دراز کے عرب اور یورپی ممالک بھی اس کا حصہ بن رہے ہیں۔ جہاں یہ منصوبہ پاکستان اور اس منصوبے سے منسلک ممالک کے بہترین مفاد میں ہے وہیں اس منصوبے کی کئی ممالک کھل کر اور کئی خفیہ طور پر مخالفت کر رہے ہیں۔ بھارت ان ممالک کا سرخیل ہے۔ اس منصوبے کو پاکستان اور چین کے دشمنوں کی سازشوں سے بھی بچانا ہے۔ اب منصوبہ جس لیول پر پہنچ چکا ہے، اسکی تکمیل یقینی ہے اور پاکستان اس منصوبے کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے۔ چین اس پر کسی صورت کمپرومائز نہیں کر سکتا۔ یہ ایسا منصوبہ ہے جس پر پاکستان میں دشمن کے کچھ نمک خواروں کو بھی تنقید کا موقع نہیں مل رہا۔ آئندہ جو بھی حکومت ہو وہ آج کی طاقتور نظر آنیوالی پارٹیوں میں سے کسی کی ہو گی اور یہ تمام پارٹیاں اس منصوبے پر متفق ہیں۔ ویسے بھی ایسے منصوبے سیاسی نہیں ریاستی ہوتے ہیں جسے کسی مخالف پارٹی کی حکومت ختم کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن