گوجرانوالہ: گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کا احتجاج‘ پریشر کی بھی کمی کا سامنا
گوجرانوالہ+سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) گوجرانوالہ وگردونواح میں گیس کی عدم دستیابی شہریوں کیلئے سنگین مسئلہ بن گئی ‘کئی علاقوں میں صارفین کااحتجاج‘صورتحال کانوٹس لینے کامطالبہ ‘حالیہ دنوں گیس کی بندش‘کم پریشرکا سلسلہ بدستورجاری کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی ناممکن ہوکررہ گئی جبکہ رہی سہی کسر کمپریسرز کابے دریغ استعمال پوری کررہا ہے گیس کی طویل بندش ‘انتہائی کم پریشرسے کئی علاقوںکچا ایمن آباد روڈ ‘لطیف ٹائون‘ حسن ٹائون‘ جنت ٹائون اوردیگرمیںشہری سراپااحتجاج ہیں دوسری طرف ایم این ایز اپنے علاقوں میں گیس کی فراہمی کے افتتاح کررہے ہیں شہری‘ سماجی‘ کاروباری‘تجارتی ‘مذہبی‘ سیاسی حلقوں نے صورتحال پر تشویش کااظہارکرتے وفاقی حکومت اورذمہ داران سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔سرا ئے عا لمگیر گردو نواح میں موسم سر ما میں ہو نیوالی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ روزانہ بڑھنے سے عوام کی چیخیں نکل گئیں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گھریلو ، کارو باری اور تعلیمی سر گر میاں بری متاثر ہو رہی ہیں عوام کا کہنا ہے کہ سردیوں میں لوڈ شیڈنگ کا یہ حال تو گر میوں میں بجلی کا ملنا ایک خواب بن جا ئیگا۔