• news

بھارت دستاویزی فلم ’’دی شیڈ آف فالن چنار‘‘ کی نمائش کی اجازت دینے سے گریزاں

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تیار کی گئی دستاویزی فلم دی شیڈ آف فالن چنار‘‘ کو نمائش کی اجازت نہیں دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دستاویزی فلم ممبئی کے انٹرنیشنل فلمی مقابلوں میں دکھائی جانے والی تھی لیکن بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے فلم کو اجازت نامہ جاری نہیں کیا۔ اس فلم کو فاضل این سی اور شان نے تیار کیا تھا لیکن اسے سنسر شپ نے نمائش کے لئے کلیئر نہیں کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن