مبینہ پاکستانی عسکریت پسند بھارت سے جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں: انڈین ایجنسی کا الزام، حافظ سعید سید صلاح الدین مفرور قرار
نئی دہلی (آ ئی این پی) بھارت کی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے مبینہ عسکریت پسند گروہ بھارتی حکومت کیخلاف جنگ کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں۔ میڈیا کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا مبینہ عسکریت پسند گروہوں کی جانب سے حوالہ کے زریعے رقم بھارت منتقل کی جارہی ہے جبکہ پاکستانی ہا ئی کمشن کے عہدیدار بھی اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں حافظ سعید اور حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔