• news

پشاور ، گیس لیکیج نوبیاہتا جوڑا دم گھٹنے سے جاں بحق ، گھر ماتم کدہ بن گیا

پشاور(بیورورپورٹ)صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقہ ہزار خوانی میںگیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے نوبیاہتا جوڑا جاں بحق ہوگیا، دو دن قبل شادی کے بندھن میں بندھے جوڑے کی اچانک موت سے خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیادوسری جانب رکن خیبرپختونخوا اسمبلی حاجی فضل الٰہی نے نوبیاہتا جوڑے کی گیس لوڈشیڈنگ کے باعث ہلاکت پر متاثرہ خاندان سے مشاورت کے بعد عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 25 سالہ بختیار خان کی 28 جنوری کو شادی ہوئی تھی ۔

ای پیپر-دی نیشن