چنیوٹ: غیرت کے نام پر 2 بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
چنیوٹ+ لالیاں + چناب نگر (نامہ نگاران) غیرت کے نام پر بھائی گرلی مار کر دوسگی بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہوگیا۔ تھانہ محمد والا کے علاقہ حاجی والا موضع صابو والا میں غیرت کے نام پر بھائی تصور ولد احمد علی نے پسٹل کے فائر مار کر دونوں سگی بہنوں بائیس سالہ کلثوم اور چھبیس سالہ ستاں دختر احمد علی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا، نعشیں پورسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیں گئیں۔ ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل ملزم کی بہن کلثوم اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہوئی تھی یہ بھی معلوم ہوا کہ ستاں بی بی طلاق یافتہ تھی جس کا ملزم کو رنج تھا۔