• news

پاکستان‘ پولینڈ کے درمیان تجارتی‘ سرمایہ کاری شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دوطرفہ باہمی مشاورت کا دوسرا دور منگل کو یہاں دفتر خارجہ میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی ایڈیشنل سیکرٹری ظہیر اے جنجوعہ جبکہ پولینڈ کے وفد کی قیادت ڈی جی فارن پالیسی ایمبیسیڈر پیڈرو سانچز ڈا کوسٹا پریرا نے کی۔ اجلاس میں تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کے بارے میں مہمان وفد کو آگاہ کیا گیا جن کو اس نے سراہا۔ دونوں اطراف نے ہر سطح پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ پرتگالی وفد نے بعد ازاں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے بھی ملاقات کی جس میں سیکرٹری خارجہ نے قریبی دوستانہ روابط پر اطمینان کا اظہار کیا۔ خارجہ سیکرٹری نے ملک کی بہتر ہوتی ہوئی سلامتی کی صورتحال، معاشی بحالی اور ملک میں بڑہتی ہوئی سرمایہ کاری سے آگاہ کیا۔ پرتگالی سائیڈ کو افغانستان میں امن و مفاہمت کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کے علاوہ چین، ایران اور بھارت سے تعلقات اور بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے آگاہ کیا گیا۔ پاکستان اور پرتگال کی وزارت خارجہ کے درمیان باہمی مشاورت کے مشاورتی فریم ورک پر مبنی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن