• news

ڈیوس کپ ٹائی : پاکستان ‘کوریا کل مد مقابل غیر ملکی کھلاڑی سکیورٹی انتظامات سے مطمئن

لاہور+اسلام آباد (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور کوریا کی ٹیمیں ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون ون میں کل مد مقابل ہونگی ۔ جنوبی کورین ڈیوس ٹیم نے پاکستان میں دیوس کپ کے میچز کیلئے سکیورٹی انتطامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیوس کپ میں پاکستان سے سخت مقابلہ کی توقع ہے ۔ ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہا کہ کورین ٹیم پاکستان سے زیادہ بہترہے ۔ ڈیوس کپ میں میزبان ملک کی کامیابی کا بیس سالہ ریکارڈ برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے ۔کورین ٹینس ٹیم کے کپتان جائے سک کیم نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلئے بھر پور محنت کی ہے ‘سخت مقابلہ متوقع ہے ۔سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں اور یہاں کوئی خطرہ نہیں ہے ۔پاکستان ٹیم با صلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان کیخلاف گراس کورٹ میں فوکس سنگلز مقابلوں پر ہوگاکیونکہ کورین ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور پاکستان ٹیم میں عمر دراز کھلاڑی شامل ہیں ۔ پاکستان میںسکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ‘کورین ٹیم کیلئے سکیورٹی کیلئے انتظامات اچھے کئے گئے ہیں ۔ میچز کے سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں ۔ اعصام الحق اور نا ن پلیئنگ کپتان حمید الحق نے کہا کہ کورین ٹیم پاکستان سے زیادہ بہتر ہے ۔ کورین ٹیم میں شامل کھلاڑی ورلڈ رینکنگ میں شامل ہیں لیکن اس کے باوجود ہوم گرائونڈ میں ٹائی ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرینگے ۔ آئی ٹی ایف کے قوانین میں تبدیلی پاکستان کیلئے سود مند ثابت ہوگی اور تھری سیٹ میں ٹائی کا فیصلہ پاکستان کیلئے سود مند ثابت ہوسکتا ہے ۔کورین ٹیم کیخلاف گراس کورٹ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے ۔ کورین ٹیم کے کیخلاف جارحانہ کھیل کھیلیں گے جبکہ میچز میں اپ سیٹ کرنے کی کوشش کرینگے ۔ڈیوس کپ میں میزبان ملک کی کامیابی کا بیس سالہ ریکار ڈ برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے ۔اعصام الحق نے کہا کہ اگر وہ ان فٹ ہوتے تو ڈیو س کپ ٹیم میںنہ ہوتے ‘وہ ان فٹ نہں ہیں ۔پاکستان نمبر ون جونیئر کھلاڑی کو ڈیوس کپ ٹیم میں شامل ہونا چاہئے تھا ۔ حمید الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام توجہ میچ پر مرکوز کی ہوئی ہے ۔ پاکستان کے نمبر ون جونیئر کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ انہوں نے نہیں فیڈریشن نے کرنا ہے جبکہ جونیئر لیول پر نئے کھلاڑی سامنے آ رہے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن