وزیراعلی ڈیزل ٹیوب ویل مالکان کی پریشانی کا نوٹس لیں
مکرمی! جناب وزیر صاحبان خزانہ پاکستان پنجاب سے استدعا کر رہا ہوں کہ ان زرعی اراضیات کے مالکوں کا تو پتہ نہیں جو 25 ایکڑ یا اس سے زائد کے مالک ہیں مگر میں 10، 15 یا 20 ایکڑ والے مالکوں کی بات کرتا ہوں اور ان کی زمینوں کو سرکار کا دیا پانی سیراب نہیں کر پاتا تھا اور انہوںنے لوگوں سے یا سرکار سے قرضہ جات لے کر ڈیزل کے 50 یا 60 ہزار روپیہ خرچ کرکے ٹیوب ویل لگوائے کیونکہ بجلی کے ٹی ڈبلیو تو انہیں وارا نہیں کھاتے تھے۔ اب ڈیزل کے ریٹ گورنمنٹ نے بہت چڑھا دئیے ہیں اور ادھر نہر کا پانی گورنمنٹ نے جس طریقہ سے دیا ہوا ہے وہ پورا نہیں ہو پاتا۔ وجہ فصلیں کم ہو رہی ہیں۔ آبیانہ بڑی مشکل سے دیا جاتا ہے۔ راقم اور وہ ملٹری/سول آباد کاران جو خاص طور پر ضلع خوشاب، لیہ، بھکر اور مظفرگڑھ کے علاقہ میں 10،15 ایکڑ زمینوں کے سول/ملٹری الاٹی ہیں، نہری پانی کم ہونے کی وجہ سے اور ڈیزل کی قیمت دن بدن بڑھنے سے فکر مند ہیں۔ گورنمنٹ خزانہ، انہار سے استدعا ہے کہ خدارا ڈیزل کی قیمتیں اعتدل پر لائیں تاکہ ہم اور گورنمنٹ اپنی محنت کا پھل حاصل کر سکیں۔ (رانا اختر…ملٹری آبادکارچک4\ 1DK تحصیل قائدآباد،ضلع خوشاب)