• news

اے این پی کے رہنما سکندر عرفان کی آصف زرداری سے ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پشاور (آن لائن) صوابی سے اے این پی کے سابق ایم پی اے سکندر عرفان نے پشاور میں شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔ سکندر عرفان نے اس موقع پر باضابطہ طورپر پیپلز پارٹی میں شمولت کا اعلان کیا۔ انہوں نے آصف علی زرداری کو صوابی کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری جلد صوابی کا دورہ اور عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن