کوہلو: دہشت گردی کی کوشش ‘36 کلو بارود‘ آر پی جی ڈیٹونیٹرز دیگر اسلحہ برآمد
کوہلو (آئی این پی) کوہلو میں ایف سی کی آپریشن ردالفساد کے تحت خفیہ اطلاع پر کارروائی ‘دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی‘36کلو بارود سمیت آرپی جی، ڈیٹونیٹر اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایف سی نے آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔منگل اور بدھ کی درمیانی شب ضلع کوہلو کی تحصیل ماوند میں ایف سی نے آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کی، کارروائی حساس ادارے کی اطلاع پر کی گئی، جس کے نتیجے میں چھتیس کلو بارود سمیت آرپی جی، ڈیٹونیٹر اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔