چیف جسٹس نے عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس 3 فروری کو طلب کر لیا
اسلام آباد (نیوز رپورٹر )چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اجلاس طلب کر لیا، اجلاس 3فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار کریں گے،اجلاس میں وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس سمیت ایڈمنسٹریٹو ٹربیونلز کے سربراہان اورملک بھر کی خصوصی عدالتوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ اجلاس میں عدلیہ کی کارکردگی کاجائزہ لیاجائیگا اور مستقبل میں مقدمات کی سماعت میں تاخیر کے نمٹنے کے لئے تجاویز پر غور ہوگا۔