کرم ایجنسی بارودی سرنگ دھماکے میں تحریک طالبان ملوث نکلی
اسلام آباد(آن لائن)کرم ایجنسی بارودی سرنگ دھماکہ میں ٹی ٹی پی ملوث نکلی،دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کرم ایجنسی کے علاقہ غزگڑھی میں بارودی دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں کار بارودی سرنگ سے ٹکرائی تھی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت8شہری جاں بحق ہوئے تھے۔ خفیہ اداروں کی تفتیش سے معلوم ہوا اس دھماکہ میں افغانستان میں موجود تحریک طالبان پاکستان ملوث ہے۔ٹی ٹی پی نے اس حملہ کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی تھی۔افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی قیادت فضل اللہ،عمرخراسانی اور دیگر مسلسل پاکستان میں کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔