• news

ممنوعہ اسلحہ کی تجدید پر پابندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، وفاقی، صوبائی حکومتوں سے جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ممنوعہ اسلحہ کی تجدید پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے اسلحہ ڈیلرز کی درخواست پر سماعت کی جس میں ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کی تجدید نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواستگزار گزار اسلحہ ڈیلرز کے وکیل نے بتایا کہ حکومت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ممنوعہ اسلحہ کی تجدید پر پابندی لگا دی اور 31 جولائی 2017 تک تمام ممنوعہ اسلحہ واپس کرنے کا حکم دیا۔ مقررہ وقت تک اسلحہ واپس نہ کرنے پر 50 ہزار جرمانہ اور انتقامی کارروائی وائی کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ استدعا ہے کہ ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کی تجدید نہ کرنے کا نوٹس لے اور اسلحہ ڈیلرزکیخلاف تادیبی کارروائی سے روکے۔ ہائیکورٹ نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن