• news

تاحیات نااہلی: سپریم کورٹ نہیں پارلیمنٹ ہی ختم کرسکتی ہے :اعتزاز احسن

اسلام آباد(این این آئی) سینٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما سنیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی کو سپریم کورٹ نہیں صرف پارلیمنٹ ہی ختم کرسکتی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تاحیات نااہلی کو سپریم کورٹ نہیں صرف پارلیمنٹ ہی ختم کرسکتی ہے۔ اسفند یار ولی کیس میں 14 ججوں کا فیصلہ اس کی عدالتی نظیرہے۔ اس کیس میں سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کو تجویزکیا کہ نیب کے تحت نااہلی مدت 21 سال سے 10 سال کی جائے اور پارلیمنٹ نے اسے 10 سال کیا کیا اب بھی سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو رائے دے سکتی ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اورمریم گروپ کی کوشش ہے کہ عدالت پراتنا دباؤ ڈالو کہ ان کے حق میں فیصلہ آئے، حدیبیہ اور اورنج ٹرین فیصلوں کے بعد ان کے حوصلے مزید بڑھ گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن