ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب کو اسلام آباد رپورٹ کرنے کا حکم
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ کو اسلام آباد رپورٹ کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق بلال الیاس ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔