ڈھاکہ ٹیسٹ : بنگلہ دیش513پر آئوٹ ‘سری لنکا کے ایک وکٹ پر187رنز
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش ٹیم سری لنکا کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں513رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔ مہمان ٹیم نے جواب میں ایک وکٹ پر 187رنز بنا لئے ہیں ۔ سکور برابر کرنے کیلئے مزید 326رنز درکا ر جبکہ 9وکٹیں باقی ہیں ۔ مومن الحق 176رنز پر پویلین لوٹ گئے ۔ کپتان محمود اللہ 83رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ سری لنکا نے 187رنز بنا لئے ہیں ۔ مینڈس83اور ڈی سلوا 104رنز بناکر کھیل رہے ہیں۔