پی او اے کے زیراہتمام گڈگورننس کورس شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ا گڈ گورننس اینڈ لیڈر شپ کورس شروع ہو گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد یعقوب تھے جبکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت و دیگر بھی ر موجود تھے۔