کامران‘عدنان ‘عمر اکمل کی والدہ کو دل کا دورہ ‘ہسپتال داخل
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اکمل برادران کامران، عمر اور عدنان اکمل کی والدہ کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال کردیا گیا۔ عدنان اکمل اس وقت لاہور میں ہی موجود ہیں جبکہ کامران اور عمر اکمل ریجنل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر لاہور آگئے ہیں اور اپنی بیمار والدہ کے پاس ہیں۔ کامران اکمل نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے ہسپتال داخل ہونے کی خبر دیتے ہوئے ان کے لئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔