• news

گوجرانوالہ: وکلاء سے جھگڑا‘ ریسکیو ترجمان سمیت دس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایمبولینس کو راستہ نہ دینے پر ریسکیو اہلکاروں اور وکلاء کے مابین جھگڑے پر باغبانپورہ پولیس نے محسن یعقوب بٹ ایڈووکیٹ کی مدعیت میں ریسکیو ترجمان سمیت دس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا تھا، تاہم تھانے میں بند ریسکیو اہلکاروں نے ویڈیو بیان میں آرمی چیف، چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مددکی اپیل کرتے کہا کہ وکلاء نے ان پر تشدد کرنے کے بعد جھوٹا مقدمہ درج کروایا، اس سلسلہ میں انہیں عدالت میں پیش کیا جانا ہے وکلاء انہیں مارنا چاہتے ہیں، لہٰذا ہمیں بچایا جائے، انصاف فراہم کیا جائے، ویڈیو بیان جاری ہونے کے بعد ریسکیو اہلکار پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے تھانے سے فرار ہوگئے، بعدازاں ریسکیو افسران نے اہلکاروں کو دوبارہ پو لیس کے حوالے کر دیا، تاہم پولیس نے ریسکیو اہلکاروں کو علاقہ کی عدالت میں پیش کیا، اس دوران فاضل جج نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیکر انہیں پولیس کے حوالے کر دیا، پیشی کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

ای پیپر-دی نیشن