فیروز والہ: تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، بہن بھائی زخمی
فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی ہاؤسنگ کالونی کے قریب تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سواروں اور سائیکل سوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور بہن بھائی زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کا رہائشی شہباز احمد اپنی بیوی فرزانہ بی بی اور بہن عظمیٰ بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر فیصل آباد جا رہا تھا ہاؤسنگ کالونی کے قریب پہنچے تو موٹرسائیکل سوار سے سائیکل ٹکرا گئی اس کے دوران پیچھے سے آنے والا ٹرک دونوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں شہباز احمد کی بیوی فرزانہ بی بی جاں بحق، شہباز اور اس کی بہن عظمیٰ بی بی زخمی ہو گئے جبکہ سائیکل سوار نوجوان محنت کش شہزاد احمد بھی جاں بحق ہو گیا ہاؤسنگ کالونی پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی دریں اثناء لاہور روڈ کی آبادی بائی پاس کے قریب موٹرسائیکل اکثر بے قابو ہوکر الٹ جانے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔