شیخوپورہ: سنگدل باپ نے 15 دن کی بیٹی کو نہر میں پھینک کر مار ڈالا
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) شیروکی کے رہائشی سنگدل باپ نے بیٹی کی بیماری کا لاہور میں علاج معالجہ کروانے کا بہانہ کر بنا کر 15 دن کی معصوم بیٹی کو مبینہ طور پر زندہ نہر میں بہا دیا، سوتیلی والدہ نے اپنے بیٹے کے چہرے سے شرافت کا نقاب اتارکر بچی کے قتل کرنے کا انکشاف کر دیا، سوتیلی والدہ شازیہ بی بی کے مطابق ملک نواز اپنی معصوم بچی کے جسم پر پھوڑے کے علاج کا بہانہ کر کے اپنی معصوم بیٹی کو غلام حسین، اصغر علی کے ہمراہ لاہور لے کر گیا اور واپس آکر بتایا کہ بچی لاہور میں وفات پاگئی جس کو وہیں سپرد خاک کر دیا گیا، لیکن ملک نواز نے اپنی بیوی کو بھی بھنک نہ پڑنے دی کہ اس نے اپنی زندہ بیٹی کو فاروق آباد نہر میں پھینک دیا، مذکورہ واقعہ کے متعلق تھانہ خانقاہ ڈوگراں پولیس کو معصوم بچی قتل کیس کے حوالہ سے انکشاف تو ہوا ہے لیکن پولیس کے مطابق ابھی تک تھانہ میں کوئی رپورٹ درج نہ کروائی گئی ہے۔