• news

25 لاکھ کے ڈاکے‘ شہری 6 موٹرسائیکل‘ 2 گاڑیوں سے محروم

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوںسے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے غالب مارکیٹ کے علاقہ میںظفر کے گھر گھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر8 لاکھ روپے مالیت، باٹا پور کے علاقہ میں لقمان کی فیملی کو یرغمال بنا کر 6 لا کھ روپے مالیت، چوہنگ کے علاقہ میںشیخ جمیل کی فیملی سے4 لا کھ روپے مالیت، ٹائون شپ کے علاقہ میںاسلم کی فیملی سے 3 لا کھ روپے ما لیت، ماڈل ٹائون کے علاقہ میںمحمودکے گھر سے اڑھائی لا کھ روپے مالیت، سمن آباد کے علاقہ میںکاشف کی فیملی سے 2 لا کھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی سات وارداتوں میں شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔ چوروں نے راوی روڈ سے اختر، شالیمار سے تنزیل کی کاریں جبکہ ٹاؤن شپ سے ولید، مسلم ٹا ئون سے اعجاز، شادمان سے مبشر، غالب مارکیٹ سے اختر‘ شاہدرہ ٹائون سے شہباز‘ سول لائن سے خالد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن