• news

قوم 5 فروری کو کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منائے گی: فضل الرحمن

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے مر کزی امیر اور قومی کشمیر کمیٹی کے چیئر مین مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ قوم 5 فروری کو کشمیر ی عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منائے گی اور یہ ثابت کرے گی قوم کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ ہے اس موقع پر ملک بھر میں جلسے، جلوس اورریلیاں ہوںگئی، مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کاامتیازی رویہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے ،جے یو آئی کشمیری عوام کی آزادی کی تحریک میں ان کے ساتھ ہے وہ جماعتی عہدے داروں ،مولانا محمد امجد خان ،مولانا فضل علی حقانی،مولانا عبد القیوم ہالیجوی ،سید فضل آغا،حاجی شمس الرحمن شمسی اور دیگر سے گفتگو کر رہے تھے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ کشمیر ی اپنا حق خودارادیت کے حصول کے لیئے اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیئے بغیر جنوبی ایشاء میں پائیدار امن ناممکن ہے۔ دریں اثناء مو لا نا فضل الرحمن نے حا فظ حسین احمد ،مولانا محمد یوسف ،عبد الرزاق عابد لاکھو،مفتی ابرار احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کے لیئے ناگزیر اس پر پا کستان کا مئو قف اصولوں پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی برادری کیوں گونگی اور بہری بنی ہوئی ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں ہو سکتا ہے۔ مو لا نا فضل الرحمن نے کہاکہ عوام کی نظریں اب متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم پر جمع ہونے والی مذہبی جماعتوں پر ہیں انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات بیرونی ایجنڈے والوں کو عبرتناک شکست کا سامنا کر نا ہو گاا نہوں نے کہاکہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت صرف دینی قوتوں میں ہی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن