بہاولپور: وکٹوریہ ہسپتال میں مثانے کے کینسر کا طویل آپریشن کامیاب پیشاب اخراج کیلئے علیحدہ راستہ بنا دیا
بہاول پور(نامہ نگار) مثانے کے کینسرکا7 گھنٹے طویل کامیاب آپریشن‘ مثانہ نکال کر پیشاب کیلئے علیحدہ راستہ بنادیاگیا اپنی نوعیت کامنفرد اور بہاول پورکی تاریخ کاپہلا آپریشن ہے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کڈنی سنٹر بہاول وکٹوریہ ہسپتال پروفیسرڈاکٹرشفقت علی تبسم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہیڈراجکاں کے رہائشی چوہدری فقیر محمد کو عرصہ دراز سے مثانے کاکینسرتھا جس کی وجہ سے پیشاب میں خون آتاتھا۔