• news

پاکستان آنے کے بعد سے ڈھونڈ رہا ہوں حقانی نیٹ ورک نظر نہیں آیا، چینی سفیر

اسلام آباد (آن لائن) چینی سفیر یاؤ ژنگ نے مزاح کے انداز میں کہا ہے کہ افغانستان میں تھا تو حقانی نیٹ ورک کی پاکستان میں موجودگی کا بڑا چرچا سنا، پاکستان آنے کے بعد سے ڈھونڈ رہا ہوں، حقانی نیٹ ورک نظر نہیں آیا، سی پیک کے تناظر میں خیبر پی کے کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔ جمعرات کے روز ایک بیان میں چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بہتری کیلیے کوشاں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن