عراق: حملے‘ 49 دہشت گرد ہلاک‘ ترکی میں کرد باغیوں کا میزائل حملہ‘ 3فوجی مار ڈالے
انقرہ (اے ایف پی + اے پی پی) کرد علیحدگی پسندوں کے عراق کے صوبہ ہرکاری میں بیس کے قریب میزائل حملے میں3 فوجی جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ پرائیویٹ دوگان نیوز ایجنسی کے مطابق اس کا الزا کالعدم تنظیم کردستان ورکرز پارٹی پر لگایا گیا ہے۔ اس تنظیم سمیت متعدد گروپوں نے 1984ء سے بغاوت کر رکھی ہے۔ عراق میں ترک فضائیہ کے حملوں میں 49 دہشت گرد مارے گئے۔