لندن: مسلمانوں پر گاڑی چڑھانے کا جرم ثابت‘ انتہاپسند گورے ڈیرن کو آج سزا سنائی جائے گی
لندن (نوائے وقت رپورٹ) لندن میں مسلمانوں پر گاڑی چڑھانے کے ملزم پر جرم ثابت ہوگیا۔ عدالت ڈیرن اولیورن کو آج سزا سنائے گی۔ ڈیرن نے فینزبری پارک مسجد کے باہر مسلمانوں پرگاڑی چڑھائی تھی۔ واقعہ میں ایک شخص جاں بحق اور 12زخمی ہوئے تھے۔