چیتے کی فوڈیز فیملی کے ساتھ شراکت داری
لاہور (پ ر) چیتے پی کے ٹیک انڈسٹری اور اور لاہور کی کھانا پکانے کی دنیا میں ایک طاقتور قوت بننے جا رہا ہے۔ اس طرح چیتے نے ای کامرس پلیٹ فارم پر متعدد کیٹگریز شامل کی ہیں جہاں پر نہ صرف فوڈ ڈلیوری بلکہ ہیلتھ کیئر‘ چیتے باکس وغیرہ کی ایک علیحدہ کاروباری حکمت عملی اختیار کی ہے۔ فوڈ فیملی کا نمایاں فورم ہے۔ جہاں کھانوں کے شائقین ایک دوسرے سے بات چیت‘ کھانوں‘ نئے ریستوران‘ تراکیب اور کھانا پکانے کی دنیا میں کیا نیا ہے‘ کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ چیتے پی کے مارکیٹنگ منیجر ذیشان علی کے مطابق Cheety.pk دیریا برانڈ کا تشخص بنانے پر یقین رکھتا ہے جو پائیداریت اور فوری ڈیلیور سے مطابقت رکھتا ہو۔ چیتے کی فوڈیز فیملی کے ساتھ شراکت داری بھی اسی مقصد کیلئے کی گئی ہے۔