خیبر پی کے اور قبائلی علاقوں سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈلائن میں یکم اپریل تک توسیع
پشاور (آن لائن)خیبر پی کے اور قبائلی علاقہ جات میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں یکم اپریل تک کی توسیع کر دی گئی اور صوبے میں افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن کرنا ان کی پکڑ دھکڑ یا ان کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین کی پروف آف رجسٹریشن کارڈ میں 60دن کی توسیع کی منظوری دی ہے اور اس سلسلے میں خیبرپی کے حکومت ، فاٹا سیکرٹریٹ ، افغان کمشنریٹ کو آگاہ کردیا ہے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن گزشتہ روز ختم ہو ئی تھی تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے دو ماہ کی توسیع دینے کے بعد افغان مہاجرین کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن کو روک دیاہے۔